منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے میں ناکام

datetime 24  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے میں ناکام رہی‘ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارٹی انتخابات کا ریکارڈ ایک سال رکھنا چاہئے تھا ،کیس کو مضبوط بنانے کے لئے دستاویزات لگانی چاہئیں تھیں کہ کہاں دھاندلی ہوئی‘ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کیسے مرتب کئے۔ بدھ کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات میں کچھ بھی غیر قانونی نہیں ہمارے ممبرز لاکھوں میں ہیں اس لئے ریکارڈ بہت لمبا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے استفسار کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کیسے مرتب کئے۔ اعظم سواتی نے بتایا کہ ریکارڈ ہزاروں صفحات پر مشتمل ہے مزید وقت دیں پیش کردوں گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی تاخیری حربے استعمال کررہی ہے الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیس کو مضبوط بنانے کے لئے دستاویزات لگانے چاہیء تھے کہ کہاں دھاندلی ہوئی۔ پی ٹی آئی انٹرا پارتی انتخابات کی تفصیلات فراہم نہ کرسکی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارٹی انتخابات کا ریکارڈ ایک سال رکھنا چاہئے تھا۔ کیس کی سماعت آٹھ فروری تک ملتوی کردی گئی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…