منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی سالانہ کتنے کروڑ ڈالر کی چائے پی جاتے ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 23  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)کینیا سے پاکستان درآمد کی جانے والی چائے میں مضر صحت کیمیکل Aflotoxin کمپاؤنڈ اور دیگر مضر کیمیکل موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے وزیر تجارت پرویز ملک کو ایک خط تحریر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کینیا سے آنے والی چائے انسانی صحت کے لیے مضر ہے اور اس میں ایفلو ٹاکسن نامی ایک انتہائی مضر صحت جز شامل ہے جو کہ جسمانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے۔رائس ایکسپورٹرز

ایسوی ایشن کے چیئرمین سمیع اللہ نعیم نے کہا ہے کہ کینیا سے آنے والی چائے میں مضر صحت اجزا کی باقاعدہ لیبارٹری جانچ ہو نی چاہیے ساتھ ہی گوداموں میں ذخیرہ کی گئی کینیا کی چائے کی بھی جانچ پڑتال کی جائے۔دوسری جانب پاکستانی ٹی ایسوی ایشن کے وائس چیئرمین محمد آصف رحمان نے اس الزام کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ معاملہ پہلے ہی عدالت میں ہے۔آصف رحمان نے کہا کہ چائے کی اسمگلنگ روکی جائے جس سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے، ایک پاکستانی سالانہ ایک کلو گرام چائے پی جاتا ہے، پاکستانی سالانہ 50 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کی چائے درآمد کرتے ہیں اور نصف کے قریب اسمگل ہوتی ہے جس سے ملکی آمدنی میں کمی واقع ہورہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ملک میں 51 کروڑ ڈالر مالیت کی 17 ملین کلو گرام چائے درآمد کی گئی جبکہ 10 ملین کلو گرام چائے افغان ٹرانزٹ اور دیگر ذرائع سے اسمگل کی گئی۔ پاکستان میں سالانہ 80 کروڑ ڈالر کی چائے درآمد کی جاتی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق ایفلو ٹاکسن نامی جز انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور اس کا مسلسل استعمال کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…