اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

معصوم زینب کے قاتل کو تو پولیس گرفتارکرنے کے بعد پہلے ہی کلین چٹ دے چکی تھی،اسے دوبارہ کیوں اور کس کے دباؤ پر پکڑاگیا؟ بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی زینب کے قتل کیس میں سب سے پہلے میڈیا کھڑا ہواپھرعوام، عدلیہ ،آرمی چیف کھڑے ہوئے، اس کے بعد شہباز حکومت اور پولیس حرکت میں آئی، اگر بچی کو قتل کیے جانے کی پہلی واردات پر پولیس جاگ جاتی تو قصور کی 11 بیٹیوں کی عزت اور جان بچ سکتی تھی،یہ واقعہ ثبوت ہے کہ سسٹم غیر فعال ہے ۔میڈیا،عوام، سپریم کورٹ اور آرمی چیف نوٹس لیں گے تو انصاف ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا

کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم شاید اس لیے کٹہرے میں نہیں آ سکے کہ ابھی صرف میڈیا اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کھڑے ہوئے ہیں؟ جس دن باقی ادارے کھڑے ہوئے تو ملزم پکڑے جائینگے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ زینب کے قاتل کو مثالی سزا ملنی چاہیے اور قصور سمیت پاکستان کی ہر زینب کے قاتل گرفت میں آنے چاہئیں ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والی تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کے قاتل بھی پکڑے جائیں ،قوم کی ان بیٹیوں اور بیٹوں کے قاتلوں کے چہرے کسی شناخت پریڈ ،پولی گرافک اور فرانزک ٹیسٹ کے مرہون منت نہیں ،سب جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کا کریڈٹ زینب کے ورثاء کو جاتا ہے جنہوں نے ملزم کی نشاندہی کی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا ورنہ اسی ملزم کو پولیس گرفتار کرنے کے بعد کلین چٹ دے کر چھوڑ بھی چکی تھی ،اگر زینب کے ورثاء ملزم کی نشاندہی نہ کرتے تو پولیس کئی ماہ اور کئی سال اس کیس کو چلاتی اور پھر داخل دفتر کر دیتی۔ لاہور کی پانچ سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والا بداخلاقی کا واقعہ اس کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ جس کے ملزم آج چار سال کے بعد بھی نہیں پکڑے گئے ۔انہوں نے کہا کہ میں باردگر یہ کہہ رہا ہوں کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے حکومت یااس کے کسی ذیلی ادارے کے پاس کوئی ایس او پی اور اور میکانزم نہیں ہے ۔امن و امان کے تحفظ کے ذمہ دار سویلین ادارے اپنی ذمہ داریاں

ادا کرنے کے قابل نہیں رہے۔ ان کی ترجیحات میں عوام نہیں حکمرانوں کے جان و مال اور سیاسی مفادات کا تحفظ شامل کر دیا گیا۔ اب ان اداروں کی اصلاح اصلاحات سے نہیں تشکیل نو سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت جو انصاف کیلئے کھڑا ہو گا اور پھر اس کے ساتھ ریاست کے طاقتور ادارے کھڑے ہونگے تو پھر ہی انصاف ملے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قانونی طریقے سے انصاف مانگ رہے ہیں جو نہیں مل رہا، انصاف دینے کیلئے ادارے ناجانے کس بڑے ردعمل کے منتظر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…