جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں سال کی پہلی بارش ،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے بارے میں بڑی پیش گوئی کردی

datetime 23  جنوری‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں سال کی پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا،کوئٹہ میں بھی بادل برسنے سے سردی بڑھ گئی، پہاڑوں پر برفباری نے رنگ جما دیا، سکردو میں پارہ منفی 10، استور میں منفی 8اور کالام منفی 5 تک گرگیا،لاہور میں بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا،پچاس سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں صبح سویرے سیاہ بادل آئے

اور اندھیرا چھا گیا ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ریکارڈ کیا گیا۔بارش کے بعد تیز ہوائیں دن بھر چلتی رہیں جس کے باعث لاہور میں سردی ایک بار پھر بڑھ گئی ۔شہر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ناردرن سرکل میں پچیس فیڈر ٹرپ ہوئے جس کی وجہ سے بادامی باغ، گلشن راوی، ساندہ، بند روڈ، شاہدرہ، بیگم کوٹ اور اندرون لاہور میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، بجلی بند ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب سینٹرل سرکل میں فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے ملتان روڈ، سمن آباد، ٹاون شپ، جوہر ٹاون، رائیونڈ، علی رضا آباد اور علامہ اقبال ٹاون کے مختلف علاقے بجلی سے محروم رہے، ایسٹرن سرکل میں فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے شمالی لاہور، باٹا پور، سلامت پورہ اور داروغہ والا سمیت دیگر علاقوں میں بجلی بند رہی، ساوتھ سرکل میں فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے کینٹ، ڈیفنس، کاہنہ اور کوٹ لکھپت سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی۔دوسری جانب قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ گذشتہ روز کوئٹہ میں بھی بارش کے بعد خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ بلوچستان کے دیگرشہروں میں بھی ابر کرم برسا جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری نے بھی رنگ جما دیا، سکردو میں پارہ منفی 10، استور منفی 8 اور کالام منفی 5 تک گرگیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…