بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چین کی پاکستان کی تجارتی اور مالی مشکلات کے خاتمے کیلئے بھی کھل کرسامنے آگیا،جو کچھ بھی اضافی ہیں ہمیں بیچ دیں،بڑی پیشکش کردی گئی

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) چین پاکستان سے وہ تمام اشیاء اور مصنوعات برآمد کرنے کو تیار ہے جو مارکیٹ کا مقابلہ کرسکیں، چینی حکومت آزادانہ تجارتی معاہدے میں حائل مشکلات دور کر یگی، چین اور پاکستان اقتصادی زونز قائم کریں گے جس میں دونوں ممالک کے نجی شعبہ کے اشتراک سے سرمایہ کاری کی جائیگی،چینی سفیر یاہو جنگ کی وفاقی وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس،وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کے لئے یکساں مواقع موجود ہیں،

شنگھائی میں رواں سال 5 نومبر سے 10 نومبر تک ہونیوالی نمائش میں بھرپور شرکت کرینگے جبکہ چینی سفیر یاہو جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان سے وہ تمام اشیاء اور مصنوعات برآمد کرنے کو تیار ہے جو مارکیٹ کا مقابلہ کرسکیں، پاکستان چین میں ہونیوالی تجارتی نمائش میں بھرپور شرکت کریگا۔ چینی حکومت آزادانہ تجارتی معاہدے میں حائل مشکلات دور کر ے گی۔ رواں سال آزادانہ تجارتی معاہدے ’’ ایف ٹی اے‘‘ کے مذاکرات کا ایک دور ہو گا۔ چین اور پاکستان اقتصادی زونز قائم کریں گے جس میں دونوں ممالک کے نجی شعبہ کے اشتراک سے سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر یاہوجنگ نے وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کے ہمراہ منگل کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر پرویز ملک نے کہاکہ چینی سفیر کیساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین کے شہر شنگھائی میں رواں سال 5 نومبر سے 10 نومبر تک ہونے والی نمائش میں بھر پور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کیساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے یکساں مواقع موجود ہیں۔ اس حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاہوجنگ نے کہا کہ شنگھائی میں امپورٹ ایکسپو میں پاکستان کو قریبی دوست اور ہمسائیہ ملک کی حیثیت سے اعزازی مہمان کے

طورپر مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پاکستان چین سے تجارت بڑھانے کیلئے بھرپور تعاون کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بعد پاکستانی صنعت اپنی پیداواری لاگت کم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت آزادانہ تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) میں حائل رکاوٹیں یا مشکلات دور کرے گی۔ چینی حکومت پاکستانی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان سے وہ تمام اشیاء و مصنوعات برآمد کرنے

کو تیار ہے جو مارکیٹ کا مقابلہ کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے جن میں پاکستان کے نجی شعبہ کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال آزادانہ تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کا ایک دور ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نجی شعبہ کو آزادانہ تجارتی معاہدے سے متعلق کچھ شکایات ہیں ، ہم پاکستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور چینی حکومت حائل مشکلات کو دور کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی سرمایہ کار چین میں اقتصادی مواقع سے بھرپور فوائد اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار چین میں ہونے والی نمائش میں بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…