اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

نیب اور سپر یم کو رٹ کو آنکھیں دکھانے والے اپنی کر پشن نہیں بچاسکیں گے،چوہدری محمدسرور

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب اور سپر یم کو رٹ کو آنکھیں دکھانے والے اپنی کر پشن نہیں بچاسکیں گے، پوری قوم احتساب کیلئے سپر یم کورٹ او ر نیب کیساتھ ہے کسی کی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، ملک میں احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقومی کی ترقی کے دشمن ہیں۔

آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف بھر پور کامیابی حاصل کر یگی ۔ وہ شاہدرہ میں تحر یک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر مر کزی رکن نعیم حیدر بٹ ‘وسیم چوہدری اور میاں شکیل سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں جب سے طاقتوار لوگوں کے احتساب کا آغاز ہوا ہے ایسے لوگ سپر یم کورٹ اور نیب کو آئے روز نہ صرف دھمکیاں دے رہے ہیں بلکہ خود کو احتساب سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر پاکستانی قوم جاگ رہی ہے وہ سپر یم کورٹ اور عدلیہ کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تباہی اور بر بادی کی سب سے بڑی وجہ کر پشن ہے اگر اس کا خاتمہ ہوجائے تواس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو بہت سے بحرانوں اور مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف آج بھی آئین قانون اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ملک میں ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جو کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی سے مکمل پاک ہو اوراس جمہوریت میں حق دار کو اس کا حق ملے اور ملک حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے اور یہ سب کچھ ملک میں عمران خان جیسی ایماندار کی قیادت کے اقتدار میں آنے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اس لیے ہم آئندہ عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کر یں گے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…