اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یونان کی ایک غار سے سائنسدانوں کو کچھ عرصہ قبل 18سالہ لڑکی کا 9ہزار سال پرانا ڈھانچہ ملا تھا جس سے انہوں نے اب اس کا چہرہ بنا ڈالا ہے اور یہ لڑکی کیسی دکھائی دیتی ہے؟ دیکھ کر آپ بھی چونک اٹھیں گے۔نیشنل جیوگرافک کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”اس لڑکی کا نام ایوگی (Avgi)تھا اور کسی نے آج سے لگ بھگ 9ہزار سال قبل آخری بار اس کا چہرہ دیکھا ہو گا جب یہ یونان میں زندہ تھی۔
ا اب لوگ ایک بار پھر اس کا چہرہ دیکھ رہے ہیں۔“ایوگی کے ڈھانچے سے سائنسدانوں نے اس کی جو تصویر بنائی اس میں وہ خوبصورت اور تنومند خاتون دکھائی دے رہی ہے۔ اس کے چہرے کی ہڈیاں نسبتاً ابھری ہوئی، گھنی بھنویں اور ڈمپل والی ٹھوڑی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”ایوگی 7ہزار قبل مسیح کے زمانے میں یونان میں زندہ تھی۔۔واضح رہے کہ ایوگی کے معنی طلوع آفتاب یا زمانے کی شروعات کے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سائنسدانوں نےاس کا یہ نام رکھا۔