نئی دلی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون نے بھارت کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے اور خصوصاً JF۔17 تھنڈر پروجیکٹ بھارتی میڈیا میں خبروں کا موضوع بن چکا ہے۔ اخبار ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ نے اس پروجیکٹ میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے ایک اعلیٰ چینی دفاعی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین پاکستان کو اگلے تین سال کے دوران 50 عدد JF۔17 تھنڈر طیارے فراہم کرے گا۔ اخبار کے مطابق ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا کے تحت ایئرکرافٹ پروجیکٹ کے سابقہ سربراہ لی پی نے JF۔17کو بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان دفاعی میدان میں تعاون کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ اخبار کے مطابق اہم چینی شخصیت نے اخبار ’’پیپلز ڈیلی‘‘ کو یہ بھی بتایا کہ اگلے تین سال کے دوران پاکستان کے لئے 50 طیارے چین کی کمپنی چینگڈو ایئرکرافٹ تیارکرے گی۔ JF۔17تھنڈر طیارہ چین کے چینگڈو ایئرکرافٹ انڈسٹری گروپ اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی مشترکہ کاوش ہے۔
مزید پڑھئے:بولڈ سین کرانے میں قباحت نہیں، کرشمہ کپور
اس طیارے کو ایڈوانس ٹیکنالوجی سے لیس کرنے میں پاکستانی انجینئروں نے خصوصی کردار ادا کیا۔ پاکستان اور چین کی یہ مشترکہ پیشرفت گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کے دشمنوں کو خوف میں مبتلا کئے ہوئے ہے اور وہ اکثر اس کا برملا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔