جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 719 پوائنٹس کا اضافہ

datetime 23  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا جہاں دن کا اختتام 719 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 898 پوائنٹس پر ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں دن کے ابتدائی سیشن میں تنزلی ہوئی اور مارکیٹ دن کی کم ترین سطح 44 ہزار 122 پوائنٹس پر پہنچ گئی لیکن اگلے سیشنز میں بہتری آئی اور ایک وقت میں بلند ترین سطح 44 ہزار 951 کو چھوا۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 13 ارب 25 کروڑ مالیت کے 29 کروڑ 40 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔ مارکیٹ میں 380 کمپنیوں کے حصص کے کاروبار میں 275 کے لین دین میں اضافہ، 91 کے کاروبار میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے کاروبار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سیمنٹ کا شعبہ 4 کروڑ 79 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ نمایاں رہا۔ پی ایس ایکس میں انفرادی طور پر ایمٹیکس لمیٹڈ ایک کروڑ 97 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پہلی نمبر پر رہی۔ پاور سیمنٹ ایک کروڑ 60 لاکھ، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ ایک کروڑ 54 لاکھ حصص کا لین دین ہوا اور دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ پاک الیکٹرون ایک کروڑ 51 لاکھ اور ایزگارڈ نائن ایک کروڑ 29 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر شامل رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…