اسلام آباد (آن لائن )اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے میں پانچویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی رپورٹ کے مطابق بچی سے زیادتی میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز کا درندہ صفت ڈرائیور ملوث نکلا ہے آن لائن کو حاصل ہونے والی انکوائری رپورٹ کے مطابق بچی سے زیادتی کا واقعہ اڑھائی ماہ قبل کالج کے اندر پیش آیا۔جس کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی
انکوائری رپورٹ میں ڈرائیور اکبر خان کو بچی سے زیادتی کا مرتکب قرار دیا جبکہ کالج کیمالی منیب خان پر ڈرائیور اکبر خان کا ساتھ دینے کا الزام ثابت ہوا ہے جس کے بعدواقعہ میں ملوث کالج کی ملازمہ کو بھی نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے اور انکوائری کمیٹی کی جانب سیالزامات ثابت ہونے پر اکبر خان اور مینیب خان کو 7 روز میں جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے ذرائع کے مطابق ملزمان کے جواب آنے کے بعد پولیس میں رپورٹ کروائی جائے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی نظامت تعلیم کے چند افسران کی مبینہ سرپرستی کی وجہ سے اس حوالے انکوائری افسر پر دباؤ ڈالا گیا جس کی وجہ سے انکوائری رپورٹ کی تیاری میں تاخیری حربے استعمال کیا گئے ہیں اس حوالے سے آن لائن کے استفسار کے باوجود انکوائری افسر کی جانب سے بات کرنے سے گریز کیا گیا۔