منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

افغانستان کرکٹ کے میدان میں بھی احسان فراموش نکلا جب سے ہم نے بھارت کو ۔۔افغان کرکٹ سربراہ پاکستانی تعاون فراموش کر بیٹھے کامیابیوں کا سہرا بھارت کے سر باندھ دیا

datetime 22  جنوری‬‮  2018 |

کابل (این این آئی)افغانستان نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کے احسانات کو فراموش کرتے ہوئے اپنی حالیہ کامیابیوں اور ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کا سہرا بھارت کے سر باندھ دیا ہے۔افغانستان کے متعدد کرکٹرز نے پاکستان میں قائم پناہ گزینوں کے کیمپوں میں کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ شروع کیا اور پاکستان نے جنگ زدہ ملک میں کرکٹ کے کھیل کی ترقی کیلئے بے مثال تعاون کیا اور صرف یہی نہیں

بلکہ عالمی سطح پر اپنا ون ڈے اور ٹی20 ڈیبیو بھی پاکستان ہی کے خلاف کیا تاہم سیاسی میدان میں پاکستان کے احسانات اور امداد کو فراموش کرنے والے افغانستان نے کرکٹ میں بھی پاکستان کے بے مثال تعاون کو فراموش کرتے ہوئے اپنی کامیابیوں کا تمام تر کریڈٹ بھارت کو دے دیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اصغر استینکزئی نے کہا کہ جب سے ہم نے بھارت کو اپنا ہوم گراؤنڈ بنایا ہے، اس کے بعد سے ہماری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی سپورٹ کی کوئی مثال نہیں ملتی۔یاد رہے کہ 2015 میں افغانستان نے بھارت کو اپنا ہوم گراؤنڈ بنا لیا تھا اور اس کے بعد سے وہ ٹریننگ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے تمام ہوم میچز بھی بھارت یا متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہم نے پاکستان میں بہت ٹریننگ کی اور ان کی سپورٹ بھی بہت شاندار رہی تاہم ہوم گراؤنڈ بھارت منتقلی سے قبل ہم ایک ایسوسی ایٹ ٹیم تھے اور ہمارا شمار کمزور ٹیموں میں ہوتا تھا لیکن بھارت منتقلی کے بعد سے ہماری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی اور ہم بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل سکتے ہیں۔یاد رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ سال ہی افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس دینے کا اعلان کیا تھا اور افغان ٹیم رواں سال بنگلورو میں بھارت کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…