اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے ٗ پارلیمانی نظام مضبوط ہو رہا ہے ٗمئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کیساتھ طلوع ہوگا ٗ مریم اور نگزیب

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے ٗ پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے ٗ رواں سال مئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ طلوع ہوگا ٗ 2018میں عوام آزادانہ رائے کے حق سے اقتدار کی منتقلی کا دوسرا جمہوری روشن باب لکھیں گے ٗپاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی۔

کہیں اور مثال نہیں ملتی ۔پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور خواتین با اختیار ہیں ٗ قومی دھارے میں ان کا کردار بڑھ رہا ہے ٗماضی سے موجودہ پاکستان زیادہ روشن ہے ٗانشاء اللہ جلد دنیا ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویر دیکھے گی۔ پیر کو ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کوئی مشکل مسلم لیگ (ن)حکومت کو قومی ترقیاتی اہداف کے حصول سے نہ روک سکی ٗقائد اعظم کے نظریے کے تحت جدید اور روشن پاکستان کی معمارمسلم لیگ(ن) ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے ٗ پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے انہوںنے کہا کہ رواں سال مئی، جون جمہوریت کے 10سال مکمل ہونے کی خوشخبری کے ساتھ طلوع ہوگا انہوںنے کہاکہ 2018میں عوام آزادانہ رائے کے حق سے اقتدار کی منتقلی کا دوسرا جمہوری روشن باب لکھیں گے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہے ٗ ادارے بااختیار اور پوری آزادی سے کام کررہے ہیں ٗخوش قسمت ملک ہے جہاں سول سوسائٹی انتہائی متحرک، اظہاررائے کا بنیادی آئینی حق محفوظ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی ٗصحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔مریم اور نگزیب نے کہا کہ کروڑوں شہریوں کا سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال ثبوت ہے کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ترقی یافتہ دنیا سے پیچھے نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے اطلاعات تک رسائی کا حکومت کا پیش کردہ بل منظورکرکے جمہوریت کو قوت دی،مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس بل کی منظوری میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار لائق تحسین ہے ۔انہوںنے کہا کہ دنیا کا پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر تسلیم کرنا حکومتی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

وزیرمملکت نے کہ اکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات ،مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا انہوںنے کہاکہ قوم کو سلام ہے جس نے دہشتگردی کے ناسور کا صبر، استقامت اور شجاعت سے مقابلہ کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں واضح کمی پاکستان کے عزم اورسچائی کی فتح ہے۔

انہوںنے کہا کہ کثیر القومیتی ثقافت، کھیل، عظیم قومی ورثہ اور مسحور کْن سیاحتی مقامات پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کھیل ، ثقافت اورفنون لطیفہ میں گہری دلچسپی رکھنے والی زندہ دل قوم ہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت علم و ادب کی ترویج اورفلم کے شعبوںکو فعال بنا رہی ہے ۔وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ اور خواتین با اختیار ہیں۔ قومی دھارے میں ان کا کردار بڑھ رہا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ اطلاعات ونشریات، قومی صحت، وزیراعظم یوتھ پروگرام، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتوں کی قیادت خواتین کو دے کر پاکستانی خواتین کو بااختیار بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سوچ کے تحت ہر شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کو مواقع دے کر پاکستان کی ترقی میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔

وزیرمملکت نے کہاکہ ورلڈ اکنامک فورم میںنمائندگی کرنے والے پاکستانی وفد میں سب سے زیادہ خواتین ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گورننس میں خواتین کی یکساں شرکت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں انہوںنے کہاکہ نوجوان آبادی کی اکثریت رکھنے والے خوش قسمت ملک کے طور پر ینگ پاکستان ایک نئی شناخت لے کر ابھرے گا۔ انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم ، تربیت ،مثبت سرگرمیوں سمیت با روزگار اور ہنر مند بنانا مسلم لیگ ن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دینے کا انقلابی پروگرام جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کو شکست دے کر پاکستان نے دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی سے موجودہ پاکستان زیادہ روشن ہے ٗلوڈشیڈنگ ختم اور توانائی کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ انشاء اللہ جلد دنیا ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویر دیکھے گی

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…