اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

سی پیک نے پاکستان میں روزگار کے دروازے کھول دیئے

datetime 22  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی/زنہوا ) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک ) قابل اعتماد دوست چین کا پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے ، پاکستان اور چین کو دوطرفہ تعاون کو زرعی شعبے تک توسیع دینی چاہئے، سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے اس سے پاکستان میںروزگار کے دروازے کھل رہے ہیں ، یہ پاکستان کے لئے سماجی ،اقتصادی اور سیاسی فوائد بھی لارہاہے ۔

پاکستان کے مختلف علاقوں کے لوگ سی پیک منصوبوںمیں ملازمت حاصل کررہے ہیں، چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کے چیئرمین لیو کی تائو نے کہا تھا کہ صرف گوادر میں 20ہزار پاکستانیوں کو براہ راست اور بلاواسطہ روز گار کے مواقع حاصل ہیں، پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے ترجمان عاصم خان کا کہنا ہے کہ اس وقت تک 30ہزار سے زائد پاکستانی سی پیک منصوبوں میں اندرون ملک ملازمتیں حاصل کر چکے ہیں، ان منصوبوں سے پاکستان کو مستقبل میں اہم فوائد حاصل ہوں گے اور کارکنوں کی زندگی میں انقلاب آئے گا، صرف ساہیول پاور پلانٹ میں پاکستانی انجینئرز ، ٹیکنیشنز ، سپروائزر اور مزدوروں سمیت 3ہزار پاکستانیوں کو ملازمت کے براہ راست مواقع حاصل ہوئے ہیں جبکہ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد ساٹھ ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے، چین نیشنل الیکٹرک انجینئرنگ کمپنی نے بتایا ہے کہ آئندہ چند برسوں کے دوران ان منصوبوں میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی ۔تجزیہ کاروں اورماہرین معیشت کو یقین ہے کہ پاکستان کے زرعی شعبے میں پاکستان کی مالی اور تکنیکی امداد سے دونوں ممالک کو زبردست فائدہ حاصل ہو گا اور اس شعبے میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے کیونکہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے جس کی گزراوقات زراعت پر ہے۔زنہوا کی ایک جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے بے شمار پاکستانی میرٹ پر چینی کمپنیوں میں روزگار حاصل کر چکے ہیں جس سے ان کے طرز زندگی میں واضح تبدیلی دکھائی دیتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…