اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے فارن فنڈنگ کیس میں اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا جبکہ دس سال کے پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات بھی جمع کرادیں‘ جواب میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ نے جھوٹی اور مضحکہ خیز درخواست دائر کی ہے‘ درخواست کا مقصد تحریک انصاف کے خلاف چلنے والے کیس کو بیلنس کرنا ہے‘ درخواست میں پرانے قانون کی شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے‘ (ن) لیگ نے بیرون ملک سے ممنوعہ فنڈنگ نہیں لی ۔
تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرکے جرمانہ عائد کیا جائے۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی۔ (ن) لیگ کے وکیل نے کہا کہ جواب جمع کروا دیا ہے الیکشن کمیشن نے سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔ مسلم لیگ (ن) کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواست تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے دائر کررکھی ہے۔
(ن) لیگ نے دس سال کے پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات بھی جمع کرادیں۔ (ن) لیگ کے جواب میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ نے بوگس اور مضحکہ خیز درخواست دائر کی ہے درخواست کا مقصد تحریک انصاف کے خلاف چلنے والے کیس کو بیلنس کرنا ہے ۔ جواب میں کہا گیا کہ درخواست میں پرانے قانون کی شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔(ن) لیگ نے بیرون ملک سے ممنوعہ فنڈنگ نہیں لی۔ تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرکے جرمانہ عائد کیا جائے۔