کراچی(آئی این پی ) پاکستان میں ڈنمارک کے سفیررولف ہولمبوی نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری جنوبی ایشیا کے ملکوں کیلئے عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کیلئے مثالی مواقع کی پیشکش کرتاہے۔کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظرمیں پاکستان کو ڈنمارک سمیت بڑی کمپنیوں سے اپنے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ڈنمارک کے سفیر نے کہاکہ یہ کمپنیاں پاکستان کی اشیا اور زرعی مصنوعات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کاملک تعلیم اوربجلی کی پیداوارکے شعبوں میں پاکستان سے تعاون کیلئے تیارہے۔