لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مال روڈ پر منعقدہ احتجاجی جلسے میں شیخ رشید اور عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا الفاظ پر اتحادی ناراض ہو گئے،آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے دو روز بعد اے پی سی کی ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کے اعلان کے باوجود چارروز بعد بھی اجلاس منعقد نہ ہو سکا۔اپوزیشن کی جانب سے توپوں کا رخ عمران خان کی طرف مڑنے سے طاہر القادری کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن بھی پس منظر میں
چلا گیا ہے اور اعلان کے باوجود متحدہ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوسکا ہے اور نہ ہی اعلان کے باوجود اپوزیشن قیادت کی ملاقاتیں ہو سکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر القادری موجودہ صورتحال سے کافی پریشان ہیں۔ سربراہ عوامی تحریک نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو ایک نکتے پر لانے کیلئے پھر سے دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے۔ مال روڈ پر منعقدہ احتجاجی جلسے میں شیخ رشید اور عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا الفاظ پر اتحادی ناراض ہو گئے