کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس او کو تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز اونرز اورکانٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے آئل ٹینکرز اونرز اورکانٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کراچی
میں اجلاس ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پیر سے پی ایس او کے کسی بھی ڈپو سے تیل ترسیل کا کام نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ پی ایس او کے ساتھ معاملات حل نہ ہونے اور مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس کے بعد آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن اورکانٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے پی ایس او کے کسی بھی ڈپو سے تیل کی ترسیل کا کام نہیں ہوگا۔ اس موقع پر کانٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری بابر اسماعیل نے کہا کہ جب تک پی ایس او کے ساتھ ہمارے مسائل و معاملات حل نہیں ہوتے اس وقت تک کام بند رہے گا، انہوں نے کہا کہ ریفائنریز سے بھی پی ایس او کا تیل نہیں اٹھائیں گے، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنما شمس سہوانی نے اس موقع پر بتایا کہ پی ایس او کا تیل نہیں اٹھائیں گے لیکن دوسری تمام تیل کمپنیوں کو تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔ پی ایس او کو تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا، آئل ٹینکرز اونرز اورکانٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔