اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

عام انتخابات سے قبل ہی خیبرپختونخوا حکومت کا خاتمہ،مولانافضل الرحمان اور زرداری کیا کررہے ہیں؟ چونکادینے والے انکشافات،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

datetime 21  جنوری‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں میںیہ سوچ پائی جاتی ہے کہ خیبر پختوانخواہ میں بلوچستان طرز کی کسی تبدیلی سے چوکنا رہنے اور نمٹنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں (ن) لیگ کے وزیر اعلیٰ کے خلاف

تحریک عدم اعتماد کی مہم اور اس کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کی سوچ یہ ہے کہ خیبر پی کے میں اس طرز کا کوئی اقدام اٹھایا جا سکتا ہے تاہم پارٹی کی قیادتاور قربت رکھنے والے رہنماؤں میں اس طرح کے کسی خطرے کومحسوس کیا گیا اور نہ ہی کوئی منصوبہ بندی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمن کی شہباز شریف اور آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد اگلے روز میں میڈیا میں آنے والی خبروں نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اس تشویش میں مبتلا کیا ہے جس کے بارے میں انہوں نے پارٹی کے اندر گفتگو کی ہے تاہم اسے ابھی تک باضابطہ قیادت کی سطح پر زیر بحث نہیں لایا گیا ۔ ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے صوبے میں اس طرح کا کوئی بھی اقدام پی ٹی آئی کی سیاسی ساکھ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے اس لئے قیاد ت کو پیشگی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اپنے تمام اراکین اور اتحادیوں سے روابط کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے ۔



کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…