بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بڑا کریک ڈاؤن،801این جی اوزرجسٹریشن منسوخ کردی گئی،منسوخ کی گئی 801 این جی اوز کی رجسٹریشن کو دوبارہ بحال نہیں کیا جائے گا ،دھماکہ خیز اعلان

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان حکومت نے صوبے میں 8 سو سے زائد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ فیصلہ نیشنل الیکشن پلان کے تحت لیا گیا جس کے تحت تمام این جی اوز کو تجدید رجسٹریشن کی ہدایت کی تھی تاہم مذکورہ 801 این جی اوز مقررہ وقت میں تجدید رجسٹریشن کرانے میں ناکام رہی۔واضح رہے

کہ مارچ 2017 کو بھی بلوچستان حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3 ہزار 250 این جی اوز کی رجسٹریشن جانچ پڑتال کے عمل کے دوران ان کی دستاویزات چیک کرنے کے بعد منسوخ کی تھی اس سلسلے میں تمام مقامی اخبارات میں اشتہارا ت کے ذریعے مطلع بھی کیا گیا تھا کہ بلوچستان میں موجود تمام این جی اوز اپنی رجسٹریشن کی تجدید کرائیں۔ذرائع کے مطابق ایک ہزار 204 این جی اوز میں سے 403 نے اپنی تجدید رجسٹریشن کیلئے ضروری کاغذات جمع کرائے اور انہیں سرٹیفیکٹ جاری کردیئے گئے جبکہ 801 این اجی اوز اس عمل میں غیر حاضر رہی ہیں جن کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ 183 نئی این جی اوز نے رجسٹریشن بھی کرائی ہے جس کے بعد بلوچستان میں این جی اوز کی کل تعداد 586 ہو گئی ہے۔محکمہ اسمال انڈسٹریز کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ منسوخ کی گئی 801 این جی اوز کی رجسٹریشن کو دوبارہ بحال نہیں کیا جائے گا تاہم این جی اوز پرانے یا نئے نام سے دوبارہ رجسٹریشن کیلئے درخواست دے سکتی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…