پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

رواں مالی سال خوراک کی درآمدات کا حجم بڑھ کر 3ارب47کروڑ ڈالر تک جا پہنچا

datetime 25  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان رواں مالی سال 2015کے ابتدائی9ماہ کے دوران خوراک کی درآمد پر 3ارب47کروڑ ڈالر سے زائدخرچ کر چکا ہے۔جولائی تا مارچ2015کے دوران خوراک کی درآمدات میں 35کروڑ85لاکھ80ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال2014 کے اسی عرصے کے دوران 3ارب11کروڑ92لاکھ67ہزار ڈالر کی غذائی خوراک درآمد کی گئی لیکن رواں مالی سال خوراک کی درآمدات کا حجم بڑھ کر 3ارب47کروڑ78لاکھ47ہزار ڈالر تک جا پہنچا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال2015 کے پہلے9ماہ میں دودھ، کریم اور کمسن بچوں کی غذائیں درآمد کرنے پر16کروڑ 74 لاکھ 93ہزار ڈالر خرچ کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 12کروڑ 54 لاکھ 41 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔اسی طرح گندم کے درآمدی حجم کی مالیت 5کروڑ38لاکھ52ہزار ڈالر کے اضافے سے 15کروڑ44لاکھ87ہزار ڈالر ہو گئی۔ رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران 25کروڑ 72 لاکھ 21 ہزار ڈالر کی چائے پی گئے جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں 22 کروڑ 73لاکھ 76ہزار ڈالر کی چائے درآمد کی گئی تھی۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نو مہینوں میں مختلف اقسام کے دالوں کے درآمدی بل میں 2کروڑ 6 لاکھ 17 ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دالوں کے درآمدی حجم کی مالیت 22 کروڑ 43 لاکھ 62 ہزار ڈالر تک جا پہنچی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…