منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

نئی تاریخ رقم،لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا،گذشتہ کئی برسوں سے صدر کیلئے پیپلزپارٹی کامیاب ہوتی آرہی تھی

datetime 20  جنوری‬‮  2018 |

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔کانٹے دار مقابلے کے بعد سندھ دوست پینل کے تعاون سے ن لیگ کے صدارتی امیدوار غلام دستگیر شاہانی 338 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مقابلے میں ٹرسٹیڈ پینل

کے تعاون سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عقیل بھٹو 231 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ گذشتہ کئی برسوں سے صدر کیلئے پیپلزپارٹی کامیاب ہوتی آرہی تھی۔ جنرل سیکرٹری کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ٹرسٹیڈ پینل کے تعاون سے پیپلزپارٹی کے امیدوار اکبر ڈہر نے 356 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ ان کے مدمقابل سندھ دوست پینل کے امیدوار ارشاد چانڈیو نے 220 ووٹ حاصل کرسکے۔ نائب صدر کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد تنیو سندھ دوست پینل کے امیدوار محمد افضل جاگیرانی کو 9 ووٹ سے شکست دیدی۔ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ کیلئے سندھ دوست پینل سے پی ٹی آئی امیدوار امداد تنیو سب سے زیادہ 356 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل پیپلزپارٹی کے اعجاز منگی 151 ووٹ حاصل کرسکے۔ دوسری جانب دونوں پینل کے حمایتی یافتہ وکیلوں نے اپنے امیدواروں کی جیت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔  لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔کانٹے دار مقابلے کے بعد سندھ دوست پینل کے تعاون سے ن لیگ کے صدارتی امیدوار غلام دستگیر شاہانی 338 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…