ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

قصور میں معصوم بچی زینب کے ساتھ زیادتی،تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو متنازعہ ریمارکس مہنگے پڑ گئے،شدید شرمندگی کا سامنا‎

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں پر واویلا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے یہی وجہ ہے کہ اِس بار بھی تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے بغیر سوچے سمجھے بغیر تصدیق کئے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ

پنجاب حکومت نے زینب کے والدین کو ڈی این اے ٹیسٹ کی فیس کی ادائیگی کیلئے کہا جو کہ باعثِ شرم ہے،اِس طرح کے مجرمانہ مقدمات میں ڈی این اے ٹیسٹ ایس او پی کا حصہ ہونا چاہیے بلکہ حکومت/ریاست کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔جب کہ دوسری جانب حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کی ایم این اے کے اِس الزام سراسر جھوٹا اور من گھڑت اور گمراہ کن معلومات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کے لئے جھوٹ بولنے کی کوئی حد نہیں ہے۔ یہاں یہ بھی قابل ذکر بات ہے کہ پاکستان کے سارے صوبے بشمول کے پی کے میں بڑھتے ہوئے پیچیدہ جرائم مقدمات کی شرح کے باعث پنجاب کی فرانزک سائنس ایجنسی کے جانب سے مہیا کی گئی سہولیات سے پیچیدہ معاملات کے حل میں فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور اِسطرح پنجاب پورے پاکستان کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے‘یہی پیغام حکومت پنجاب نے شیریں مزاری کے ٹوئیٹر پیغام پر جاری کیا ہے۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے بغیر سوچے سمجھے بغیر تصدیق کئے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے زینب کے والدین کو ڈی این اے ٹیسٹ کی فیس کی ادائیگی کیلئے کہا جو کہ باعثِ شرم ہے

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…