ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

جے پی ڈومینی لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اوور میں زیادہ رنز بٹورنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے

datetime 20  جنوری‬‮  2018 |

جوہانسبرگ(این این آئی)جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اوور میں زیادہ رنز بٹورنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز مومینٹم ون ڈے کپ میں کیپ کوبراز کی نمائندگی کرتے ہوئے نائٹس کے خلاف میچ میں ایک اوور میں 37 رنز بٹور کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوبراز کی اننگز کے 37ویں اوور میں ڈومینی نے

جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ایڈی لائی کی خوب دھنائی کی اور 37 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، انہوں نے ایڈی کی پہلی چار گیندوں پر مسلسل چھکے لگائے، پانچویں گیند پر دو رنز بنائے، چھٹی گیند جو کہ نو بال ہو گئی اس پر چوکا جڑ کر پانچ رنز حاصل کیا اور آخری گیند پر گیند کو بائونڈری سے باہر پھینکا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے لسٹ اے کرکٹ میں ملک کی طرف سے ایک اوور میں زیادہ رنز بنانے کا

ہرشل گبز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے 2007ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں ہالینڈ کے بائولر وان بونگے کو اوور میں مسلسل چھ چھکے لگائے تھے، لسٹ اے کی تاریخ میں ایک اوور میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز زمبابوے کے ایلٹن چیگمبرا کو حاصل ہے جنہوں نے 2013-14ء میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں بنگلہ دیشی بائولر الائودین کے اوور میں 39 رنز بنائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…