منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

رنویر سنگھ کی اپنی نئی فلم ’گْلی بوائے‘ کے لیے وزن میں حیران کن کمی

datetime 20  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے نوجوان اداکار رنویر سنگھ نے اپنی نئی فلم ’گْلی بوائے‘ کے لیے وزن میں حیران کن کمی کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ بھارتی فلم نگری کے ان چند نئے اداکاروں میں شامل ہیں جو بہت ہی کم عرصے میں فلمی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔رنویر نے اس عروج پر پہنچنے کیلئے انتھک محنت کی ہے اور فلموں میں اپنے کرداروں سے انصاف کرنے کیلئے صحت کی بھی پرواہ نہیں کی ٗ

انہوں نے فلم ’پدماوت‘ میں علاؤ الدین خلجی کے کردار کیلئے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا اور اس کردار میں ڈھلنے کے لیے خود کو کئی روز تک اکیلے کمرے میں بند بھی رکھا تھا تاہم اب رنویر نے نئی فلم ’گْلی بوائے‘ کے کردار کے لیے وزن میں حیران کن کمی کی ہے۔ہدایت کارہ زویا اختر کی فلم ’گْلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ جھگی

میں رہنے والے ایک غریب لڑکے کا کردار نبھا رہے ہیں جس کیلئے انہوں نے اپنا وزن 20 کلو کم کیا ہے۔اداکار کی وزن کم کرنے کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا۔دوسری جانب رنویر سنگھ نے خود بھی ٹوئٹ کرکے ’پدماوت‘ اور ‘گْلی بوائے‘ کی تصویر شیئر کی ہے جس پر مداح بھی حیران ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…