بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

انتظار قتل کیس، لڑکی کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے، والد کا مطالبہ، دوستی منصوبہ بندی کے تحت کروائی گئی، مدیحہ انتظار کو بھائی کہتی تھی مگر ۔۔۔! حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں اے سی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان انتظار کے والد اشتیاق احمد صدیقی نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ مدیحہ کیانی کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے۔میڈیا سے بات چیت میں اشتیاق احمد صدیقی نے کہاکہ انتظار کو منصوبہ بندی کے تحت لڑکی سے ملو ایا اور دوستی کروائی، اے سی ایل سی اہلکاروں نے اتنی گولیاں چلائیں مگر مدیحہ کو خراش تک نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ مدیحہ انتظار کو بھائی کہتی تھی مگر تعزیت کے لیے گھر نہیں آئی اور

نہ ہی اس نے فون کر کے افسوس کا اظہار کیا، یہ کیسی بہن تھی جس نے اپنے بھائی کے قتل کا پوچھا تک نہیں۔انتظار کے والد نے دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد ہزار فیصد یقین ہوا کہ سلیمان، مدیحہ نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر بیٹے کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کروایا۔اشتیاق احمد نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ بیٹے کے قتل کیس میں مدیحہ کیانی کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، جوڈیشل انکوائری شروع ہونے کے بعد کچھ انصاف کی امید نظر آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…