بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا میں انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی خدمت نہیں ٗ اقبال ظفر جھگڑا

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)گورنر خیبر پختون خوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ دنیا میں انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی خدمت نہیں ، دل جان فاؤنڈیشن نے کے پی کے جس دورافتادہ علاقہ میں بنیادی صحت ، تعلیم، معذور افراد کی بحالی سمیت دکھی انسانیت کی خدمت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ حکومت سطح پر اور ذاتی حیثیت میں فاؤنڈیشن کے ساتھ پہلے کی طرح ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔

وہ یہاں ایک  مقامی ہوٹل میں دل جان فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہاشو فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقدہ چیرٹی ڈنر کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے فائونڈیشن کے لئے 10 لاکھ روپے کے عطیہ کا بھی اعلان کیا ۔گورنر کے پی کے نے کہا کہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین دل جان خان نے اپنے علاقے کے لوگوں کے دکھ درد کو محسوس کیا اور عملی طور پر انسانیت کی بلا تفریق خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس کی خدا کسی کسی کو توفیق عطا کرتا ہے اعلی عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود انہوں نے جو راستہ اختیار کیا ہم سب کے لئے یہ راستہ مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم ارض پاکستان کو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے افکار اورعلامہ محمد اقبال کے نظریات پر مبنی اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر دل جان فاؤنڈیشن کے ان گنت فلاحی کاموں کی تفصیلات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا اور حکومت اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔تقریب سے ہاشو گروپ اور ہاشو فاؤنڈیشن کے چیئرمین صدرالدین ہاشوانی , عائشہ خان ہاشوانی نے بھی خطاب کیا اور دل جان خان کی انسانیت کے لئے خدمات اور ہاشو فاؤنڈیشن کے تعاون سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود نے سر دست ایک لاکھ روپے کا عطیہ پیش کیا اور مستقبل میں بھی اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلی زمرد خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی

سویٹ ہومز کے ننھے فرشتوں اور پریوں کے لئے وقف کر دی ہے میں دل جان فاؤنڈیشن کے لئے سالانہ 5 لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کرتا ہوں اور میں اور سویٹ ہومز کے میرے بیٹے اور بیٹیاں اس کار خیر کے لئے ہمہ وقت حاضر ہوں گے۔دہشت قومی اسمبلی ڈاکٹر آمین لعل نے بھی سالانہ ایک لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا جبکہ تقریب میں شریک دیگر مخیر خواتین و حضرات اور معاشرے کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی اپنے عطیات جمع کرائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…