اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

منیر احمد قریشی کو عوامی خدمات کی تڑپ اور انسانوں سے محبت نے منو بھائی بنا دیا، مریم اورنگزیب

datetime 19  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ منیر احمد قریشی نام کے بچے کو عوامی خدمات کی تڑپ اور انسانوں سے محبت نے منو بھائی بنا دیا۔ منو بھائی نے نوجوان نسل کو امید اور جستجو کا پیغام دے کر رہنمائی کیلئے کوشاں رہے ‘ خون کے عارضہ شکار بچوں کے لئے سندس فائونڈیشن منو بھائی کا صدقہ جاریہ ہے۔ جمعہ کو مریم اورنگزیب نے منو بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا

اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منو بھائی کی وفات پر درد دل رکھنے والے حساس انسان کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ منو بھائی کا انتقال بہت بڑا سماجی اور قومی نقصان ہے۔ منیر احمد قریشی نام کے بچے کو عوامی خدمات کی تڑپ اور انسانوں سے محبت نے منو بھائی بنا دیا۔ انہوں نے کہاکہ منو بھائی نے علم و اد ب کے تمام شعبہ جات میں نام کمایا۔

منو بھائی نے نوجوان نسل کو امید اور جستجو کا پیغام دے کر رہنمائی کیلئے کوشاں رہے۔ خون کے عارضہ شکار بچوں کیلئے سندس فائونڈیشن منو بھائی کا صدقہ جاریہ ہے۔ مریم اورنگزیب نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…