اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے گزشتہ روز کے اجلاس کے دوران چوہدری نثار نے خواجہ آصف سے نہ ہاتھ ملایا نہ کوئی بات کی، جیسے ہی خواجہ آصف نے تقریر شروع کی چوہدری نثار اٹھ کر پچھلی نشست پر جا کر بیٹھ گئے،قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے گزشتہ روز کے اجلاس کے دوران چوہدری نثار نے خواجہ آصف سے نہ ہاتھ ملایا نہ کوئی بات کی،
جیسے ہی خواجہ آصف نے تقریر شروع کی چوہدری نثار اٹھ کر پچھلی نشست پر جا کر بیٹھ گئے۔ پچھلی نشستوں والے مسلم لیگ ن کے اراکین نے چوہدری نثار علی خان کا اٹھ کر استقبال کیا، چوہدری نثار بچپن کی ساتھی طاہرہ اورنگزیب کے ساتھ محو گفتگو رہے ، اس کے علاوہ چوہدری نثار دیگر خواتین اراکین اسمبلی کے جھرمٹ میں موجود رہے اور خوش گپیاں لگاتے رہے۔