اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کا وہ سفارتخانہ جو غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کر رہا ہے، تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا

datetime 18  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سفارتخانے کا ایک اہلکار غیر ملکیوں کوپاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث ہے، یہ انکشاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایاز الدین نے اپنی ایک درخواست میں کیا ہے، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایاز الدین کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ ایف آئی اے کو بھیجی جانے والی ایک درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک برمی باشندے کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیا جسے کراچی ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا تھا،

انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے علاوہ بھی بہت سے غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے گئے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایاز الدین نے مزید بتایا کہ جب میں نے اس غیر قانونی حرکت پر اعتراض کیا تو مجھے دھمکیاں دی گئیں اور مجھے واپس پاکستان بھجوا دیا گیا، انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پاکستانی سفارتخانے میں اس گروہ کی جونیئر قونصلر فراز زیدی پشت پناہی کر رہے ہیں جو جونیئر قونصلر ہونے کے باوجود سینئر پوسٹ آف چیف آف مشن کی پوسٹ پر کام کر رہا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…