منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارت نے امریکی خیراتی ادارے کی سرگرمیاں محدود کر دیں

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے امریکی خیراتی ادارے فورڈ فاﺅنڈیشن کی سرگرمیاں ملک بھر میں محدود کر دی ہیں۔ اب یہ ادارہ حکومتی اجازت کے بغیر مقامی غیر سرکاری تنظیموں کو سرمایہ فراہم نہیں کر سکے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں غیر ملکی غیرسرکاری تنظیموں (NGOs) کے خلاف حکومتی کارروائی کا یہ نیا واقعہ ہے۔ ایک بھارتی حکومتی عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ملک بھر میں فورڈ فاﺅنڈیشن کی سرگرمیاں محدود کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک ہدایت نامے کے مطابق اس ادارے کو ’نگرانی کی فہرست‘ میں داخل کر دیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ یہ ادارہ صرف اور صرف بہبود آبادی کی سرگرمیوں میں شریک ہو اور قومی مفادات یا ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے کسی عمل کا حصہ نہ بنے۔اس سے قبل مغربی بھارتی ریاست گجرات کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ یہ غیر سرکاری تنظیم اس این جی او کی مالی معاونت کر رہی ہے، جو ایک طویل عرصے سے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کا محاذ کھڑا کیے ہوئے ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان کے ایس دَت والیا نے کہا کہ فورڈ فاﺅنڈیشن ایسی غیر سرکاری تنظیوں کی مالی امداد میں ملوث رہی ہے، جو رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ ’اب اس تنظیم کی جانب سے کسی ادارے کو دی جانے والی تمام مالی امداد کا جائزہ حکومت لیا کرے گی۔‘مودی کی ہندو قوم پرست حکومت غیرملکی تنظیموں اور امدادی اداروں کو شبے کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور وزیراعظم خود بھی انہیں ’فائیو اسٹار سرگرمیوں‘ قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔گزشتہ برس ایک حکومتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایسے مقامی امدادی کارکنان جو غیرملکی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، بھارت کی اقتصادی ترقی کو روکنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔گزشتہ ماہ بھارتی حکومت نے گرین پیس انڈیا کے لیے غیرملکی سرمایے کے حصول کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا تھا۔ اس تنظیم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ بھارت کے اقتصادی مفادات کو زِک پہنچا رہی ہے۔ گرین پیس کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام کان کنی اور جوہری منصوبوں کے خلاف جاری اس کی مہم کی وجہ سے اٹھایا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…