ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

شمالی اور جنوبی کوریا متحدہ پرچم تلے متحد،دونوں ممالک کے اچانک اقدام نے پوری دنیا کو حیران کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2018 |

پیا نگ(آن لائن)جنوبی کوریا اور شمالی کوریا سرمئی اولمپکس میں ایک ہی ‘متحدہ پرچم’ تلے مارچ کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے یونییفکیشن کے وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے سرحدی گاؤں پنمنجوم میں ہونے والے مذاکرات میں معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیونچینگ میں ہونے والی تقریب میں دونوں ممالک کے ایتھلیٹس ایک ساتھ ان کے خطے کونمایاں کرنے والے ‘متحدہ پرچم

‘ تلے مارچ کریں گے۔کوریائی ممالک کے اس اقدام کے لیے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی منظوری کی ضرورت ہے جس سے رواں ہفتے مشاورت کی جائے گی۔دونوں ممالک کے درمیان ویمن آئس ہاکی کی ٹیم کو مشترکہ طور پر میدان میں اتارنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے جو خطے میں تاریخ رقم کرے گا۔خیال رہے کہ اولمپکس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب کوریا کی متحدہ ٹیم کسی کھیل میں نظر آئے گی۔قبل ازیں شمالی کوریا کی جانب سے 230 افراد پر مشتمل چیئرنگ اسکواڈ بھیجوانے کا اعلان کیا گیا تھا جن کی جنوبی کوریا میں آمد 25 جنوری سے شروع ہوگی۔خیال رہے دس جنوری کو دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شمالی کوریا نے اپنی ٹیم کو سرمئی اولمپک میں شرکت کے لیے بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے فروری 2016 سے منقطع عسکری مذکرات کو ملٹری ہاٹ لائن میں بحال کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا تھا۔یاد رہے کہ شمالی کوریا نے 1998 میں جنوبی کوریا میں منعقدہ سرمئی گیمز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو نہیں بھیجا تھا تاہم اس مرتبہ اولمپک انتظامیہ اور سول حکومت ہمسائیہ ملک کو اگلے ماہ شروع ہونے والے ‘پیس اولمپکس’ گیمز میں شریک دیکھنا چاہتی تھی۔شمالی کوریا کے رہنما کم جون ان کی جانب سے نئے سال

کے پہلے خطاب سے قبل اپنی ٹیم کو ان گیمز میں شرکت کے لیے بھیجنے کے حوالے سے کوئی ارادہظاہر نہیں کیا گیا تھا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھاکہ ‘شمالی کوریا اپنے قومی اولمپک کمیٹی کے وفد سمیت ایتھلیٹس، چیئرلیڈرز، آرٹسٹ، تماشائی، تائیکوانڈو کی ایک ٹیم اور پریس کے وفد کو ہمسائیہ ملک بھیجے گا جبکہ جنوبی کوریا اس ٹیم کو تمام ضروری سہولیات اور مراعات فراہم کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…