اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سے افرادی قوت منگوانے کے لئے سعودی عرب کا زبردست اقدام،بیرون ملک روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاک سعودی مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس خوش آئند ہے، اس سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو تقویت ملے گی، پاکستان ،سعودی عرب کے درمیان تعلقات نہ صرف پاکستانی حکومت کیلئے اہم ہیں بلکہ عوام سعودی عرب اور خادمین حرمین شریفین کیلئے خصوصی احترام اور محبت کے جذبات رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بات بدھ کو سعودی عرب کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد عبداﷲ الکسابی کی زیر قیادت ملنے والے

35رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔پاک سعودی مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے دوران کئے گئے اہم فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں پاکستان سے سعودی عرب کو حلال خوراک کی برآمد کیلئے ورکنگ گروپ کا قیام، ساؤتھ نارتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر میں سعودی سرمایہ کاری، دوطرفہ تجارتی معاہدہ پر بات چیت تیز کرنے اور پارلیمانی وفود کا تبادلہ شامل ہیں۔ سعودی عرب کو پاکستانی افرادی قوت بھجوانے کے تناظر میں سعودی عرب نے پاکستان میں ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ اس کی انسانی وسائل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کا ایک وفد آئندہ ہفتہ کے آغاز میں سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو بھی سعودی عرب میں مدعو کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے ویزہ میں نرمی اور ویزہ فیس میں کمی پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات نہ صرف پاکستان کی حکومت کیلئے اہم ہیں بلکہ پاکستان کے عوام سعودی عرب اور خادمین حرمین شریفین کیلئے خصوصی احترام اور محبت کے جذبات رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر ماجد عبداﷲ الکسابی نے بھی سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے ساتھ خصوصی تعلقات کو دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…