لاہور(نیوزڈیسک)سرکاری ملازمین کی پنشن ڈبل،بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کے واجبات کی ادائیگی ،حکومت نے زبردست اعلان کردیا،اربوں روپے مختص کردیئے گئے ، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں آگاہ کیا ہے کہ بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کے واجبات کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی بزرگ پنشنرز کو ان کے واجبات بھی ادا کر دیئے جائیں گے۔پنشن سے متعلق اہم ترین مقدمے کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سیدمنصور علی شاہ نے سماعت کی درخواست میں بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کے
واجبات ادا نہ کرنے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، کیس کی سماعت کے دوران حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 9ارب روپے کی رقم بزرگ پنشنرز کیلئے مختص کردی گئی ہے جس میں سے پچاسی سال سے زائد عمر کے 22 ہزار 700 بزرگ پنشنرز کو6 ارب روپے اداکئے گئے جبکہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ 9 ارب روپے میں سے باقی 2 ارب روپے کی رقم 75سے 80سال کی عمر کے بزرگ پنشنرز کو ادا کی جائے گی،حکومت کے واضح جواب کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے مزید کارروائی 24 جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔