اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس کا آغاز کب سے ہوگا؟تاریخ کا اعلان کردیاگیا،آزمائشی سروس شروع کرنے کیلئے تیاریاں شروع

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) اورنج لائن میٹرو ٹرین 28فروری کو چلا دی جائے گی ۔ وزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی ہے کہ ڈیرہ گجراں سے پاکستان منٹ تک تعمیر کئے جانے والے پانچ سٹیشنوں کے درمیان ٹرین کی آزمائشی سروس28فروری سے شروع کرنے کے لئے تمام انتظامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں ۔ساڑھے پانچ کلومیٹر طویل اس حصے میں سڑکوں کی کارپٹنگ اور لین مارکنگ‘گرین بیلٹ میں سبزہ کاری‘پیدل چلنے والوں کے لئے راستے کی تعمیر

اور دیگر ضروری سروسز فراہم کر کے اسے ماڈل ایریا کے طور پر تیار کیا جائے۔ٹرین کے آپریشن کے لئے ڈیرہ گجراں میں واقع ڈپو کوفروری کے پہلے ہفتے تک انجینئر نگ یونیورسٹی کے قریب نئے بنائے جانے والے بجلی کے سب سٹیشن سے کنکشن فراہم کر دیا جائے ۔ اورنج لائن کیلئے ٹرینوں کے 17سیٹ پاکستان پہنچ چکے ہیں‘باقی10سیٹ بھی چند ہفتوں میں چین سے درآمد کر لئے جائیں گے ۔ وہ گزشتہ روز اورنج لائن منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پرمنصوبے کا 82.5فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ۔ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک پیکیج ون کا 89.1فیصد‘ چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکیج ٹو کا70.3 فیصد ‘پیکیج تھری ڈپو کا 85فیصد جبکہ پیکیج فور سٹیبلینگ یارڈ کی تعمیر کا 86فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔اس کے علاوہ منصوبے کا 38فیصد الیکٹریکل ومکینیکل ورکس بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔ جی ٹی روڈ پر بدھو کے مقبرے اور گلابی باغ جبکہ میکلوڈ روڈ پر لکشمی بلڈنگ کے قریب پیئرز ( ستون)ز تعمیر کر لئے گئے ہیں ۔ جلد ہی ان پر ٹرانزم اور یوٹب گرڈرز نصب کر کے ان مقامات پر میٹرو ٹرین کا راستہ تعمیر کر لیا جائے گا۔ دربار بابا موج دریا کے احاطے میں

اورنج لائن کی تعمیر کے لئے درکار جگہ حاصل کر لی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی کے لئے متبادل جگہ پر عارضی بندوبست کر لیا گیا ہے جبکہ مسجد کی تعمیر نو کا کام عنقریب شروع کردیا جائے گا ۔جی پی او چوک میں زیر زمین سنٹرل سیشن کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اورنج ٹرین روٹ پرٹریفک کا بہاؤ اور صفائی یقینی بنانے کے لئے بلدیہ عظمی کی طرف سے مختلف مقامات پر نوسہولت کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں جہا ں تمام متعلقہ محکمے مشترکہ طور پر شہریوں کے مسائل حل کریں گے ۔

سہولت کیمپ کے انچار ج متعلقہ زون کے ڈپٹی چیف آفیسر اور زونل ریگولیشن آفیسرز ہیں۔خواجہ احمد حسان نے ہدایت کی کہ تاریخی عمارتوں کے قریب جاری تعمیراتی کام کے دوران سپریم کورٹ کی ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے اور ان علاقوں میں یوٹیلٹی سروسز کی شفٹنگ کے دوران خصوصی طور رپر احتیاط کی جائے۔ میٹرو ٹرین ٹریک کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کے لئے 10فٹ چوڑا خصوصی راستہ تعمیر کیا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ جی پی او چوک کی بندش کے دوران متبادل روٹ پلان پر عمل

درآمد کے لئے شہریوں کی رہنمائی کی خاطر موزوں مقامات پر بڑے سائز کے بل بورڈنصب کئے جائیں ‘چینی انجینئرز اور کارکنوں کو مکمل سیکورٹی مہیا کی جائے اور تمام متعلقہ محکمے مکمل ہم آہنگی سے کام کریں۔ اجلاس میں ایم پی اے چودھری شہباز ‘چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ جنرل منیجرآپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیر شاہ‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور مقامی کنٹریکٹرز نے شرکت کی



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…