منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ جمہوی لوگوں سے ہے ،مصطفی کمال

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی )پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ جمہوی لوگوں سے ہے، اگر جمہویت ڈلیور کر رہی ہے تو مدد کرنی چاہیے اور اسے حقیقی معنوں میں چلنے دینا چاہیے ،ملک کا نظام تباہ ہوگیا ہے اور قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ لاہور آمد پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کے لوگوں کوگولیاں لگیں اس کے اثرات کراچی تک گئے ہیں اورکراچی کے شہریوں کو بھی اس پر دکھ ہوا ،کراچی میں اگر کسی کو تکلیف ہوتو

پورے ملک کو محسوس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں دن دیہاڑے 14لوگوں کو گولیاں مار کر شہید کیا گیا، ظلم پر انصاف نہیں ہوا، خاموش رہتے تو ظالم کے ساتھی کہلاتے اسی لئے متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں شرکت کے لئے لاہور آئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون پنجاب کو رپورٹ کی روشنی میں مستعفی ہوجانا چاہیے ۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان میں گندا پانی پینے سے ہر سال 53 ہزار بچے جاں بحق ہو رہے ہیںلیکن پھر بھی سب اچھا کا راگ الاپا جاتا ہے ،پاکستان میں جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ جمہوی لوگوں سے ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…