اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

علیحدگی کی تحریک،بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری نے دھماکہ خیز اعلان کردیا،ریاستی ایجنسیوں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی

datetime 16  جنوری‬‮  2018 |

گولارچی (این این آئی)بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری نے علیحدگی پسند اور قوم پرست سیاست سے علیحدگی اور قومی دھارے کی سیاست میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے اور پاکستان کے عوام کی خدمت کا یہی واحد راستہ ہے۔سندھ کے ضلع بدین کے علاقے گولارچی میں اپنی برادری کے افراد سے خطاب کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گزین مری نے کہا کہ وہ کسی جماعت میں باقاعدہ شمولیت سے قبل

ملک کے مختلف علاقوں میں موجود برادری اور ان کے حامی افراد سے ملاقات کریں گے۔عدالتوں میں چلنے والے مقدمات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ انھیں انصاف کی امید ہے کیونکہ یہ مقدمات سیاسی بیناد پر بنائے گئے تھے۔بلوچستان میں بننے والی نئی حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قلیل مدت کے باعث یہ حکومت عوام کی توقعات کو پوری نہیں کرپائے گی۔انھوں نے بلوچستان میں پنجابی اور سندھی بولنے والے افراد کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔گزین مری نے پاک ٗچین اقتصادری راہداری (سی پیک) ک حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں بلاتفریق خوش حالی لائیگا تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر چھوٹے صوبوں کو ان منصوبوں سے فائدہ نہ ہوا تو اس رویے پر ہر طرف سے آوازیں اٹھیں گی۔گزین مری نے حکام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ظالم حکمران پرویز مشرف کے دورمیں پہاڑیوں کی چوٹیوں پر جانے کیلئے مجبور کیے گئے پرامن بلوچوں سے مذاکرات کیے جائیں۔

سابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان لوگوں کو یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ وہ ہتھیار اٹھا کر محاذ آرائی کی سیاست سے دور ہوسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ زبردستی طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے مسائل پر توجہ دینا چاہیے جو بہت اہم معاملہ ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی برادری کی جانب سے ریاستی ایجنسیوں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔گزین مری نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ تمام بلوچ محب وطن ہیں اور وہ برابر کے حقوق چاہتے ہیں۔انھوں نے اپنی برادری کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دیں تاکہ وہ اچھے اور ذمہ دار پاکستانی بن سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…