اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب میں چائینز نمک (اجینو مو ٹو)پر پابندی لگادی گئی اس نمک میں ایسی کیا چیز ہے جو بہت ساری خطرناک بیماریوں کا باعث بن رہی ہے

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)ہر کھانے کا لازمی جزو سمجھی جانے والی اجینو موٹو پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل نے تحقیق کے بعد چائنہ سالٹ(اجینو موٹو) پر پابندی عائد کی ہے۔سائنٹیفک پینل کی تحقیق کے مطابق اجینو موٹو یا چائنہ سالٹ میں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے جس کے استعمال سے سر درد، دل کی دھڑکن کے مسائل، دماغی و اعصابی بیماریاں، بلڈ پریشر ، ہائپر ٹینشن کا سبب بنتا ہے۔ اس کے علاوہ چائنہ

سالٹ کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے بھی سخت نقصان دہ ہے۔ سائنٹیفک پینل کی تحقیق کے نتیجے میں یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ ہوٹل، ریستورانون، فروزن فوڈزاور دیگر تمام مصنوعات میں چائنہ سالٹ(اجینو موٹو) کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے۔سائنٹیفک پینل کی سفارشات کی روشنی میںپنجاب فوڈ اتھارٹی نے چائنہ نمک کے استعمال کے مکمل خاتمے کے لیے 31مارچ کی حتمی ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے۔ڈیڈ لائن کے علاوہ مونو سوڈیم گلومیٹ کو اپنی پراڈکٹس میں اسعمال کرنے والی تمام کمپنیز کے لیے یہ ضروری قرار دیا گیا ہے کہ پنجاب پیور فوڈریگولیشن 2017کے مطابق لیبل پر واضح فونٹ میں تحریر کریں کہ “اس میں مونوسوڈیم گلومیٹ المعروف چائنہ نمک (اجینو موٹو ) کا استعمال کیا گیا ہے جو 12ماہ سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے موزوں نہیں”۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پابندی اور نئی ہدایات مفاد عامہ کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکت 2011کے تحت جاری کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…