کولمبو(این این آئی)سری لنکن حکومت نے کھلے عام ضبط کی گئی دس کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی کوکین کو جلا دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جلائی گئی کوکین کولمبو کی بندرگاہ سے ضبط کی گئی تھی۔ حالیہ کچھ عرصے میں سری لنکا براعظم ایشیا کے لیے کوکین اور منشیات کی سپلائی کا ٹرانزٹ راستہ بن گیا ہے۔ اس تناظر
میں ملکی وزیر قانون ساگالا رتنائکے کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا ایسا تشخص ناقابلِ قبول ہے اور ملوث نیٹ ورک کو تباہ کر دیا جائے گا۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران سری لنکا کی حکومت 1700 کلوگرم منشیات ضبط کر کے جلا چکی ہے۔ سب سے بڑی کوکین کی کھیپ 928 کلوگرام سن 2016 میں ایک کولمبین بحری جہاز سے ضبط کی گئی تھی۔