جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

طاہر القادری ایڑیاں رگڑے یا احتجاج کرے اس کا کچھ نہیں بننے والاہے،کیپٹن (ر)صفدر

datetime 16  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ طاہر القادری کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، انہیں بس لینڈ کروزر اور بڑا بنگلہ چاہیئے،طاہر القادری قوم کی حالت پر رحم کریں،وہ احتجاج کے زریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ایڑیاں رگڑے یا احتجاج کرے اس کا کچھ بھی نہیں بننے والاہے۔کیونکہ ان کا اپنا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے

اوراب ان کا مستقبل دوسرے ملک کے ساتھ ہے، وہ احتجاج کے زریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ طاہر القادری پاکستان کے لوگوں پر رحم کریں اور احمد رضا خان بریلوی کا مشن دیگر لوگوں کو چلانے دیں، کیونکہ ان کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے، مگر میں ختم نبوت کے لیے اپنا مشن جاری رکھوں گا۔سابق وزیراعظم کے داماد نے کہا کہ میں طاہر القادری کو طالب علمی کے دور سے جانتا ہوں ، شروع سے ان کا ایک ایجنڈہ ہے کہ لینڈ کروزراور بڑا بنگلہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…