لاہور( این این آئی ) پنجاب حکومت نے عوامی تحریک سمیت دیگر جماعتوں کو مال روڈ پر کسی بھی طرح کا اجتماع منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ، ناصر باغ کی تجویز دیدی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے مال روڈ پر دھرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور محکمہ داخلہ نے وزیراعلی سیکرٹریٹ کو مال روڑ پر احتجاجی مظاہرہ یا دھرنا کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ
دھرنا یا احتجاجی مظاہرہ کسی نے زبردستی کرنا ہے تو ناصرباغ میں کر سکتے ہیں، انتشار کی بجائے آئینی راستہ اختیار کریں یہ بہت بہتر ہے۔ ملک احمد خان نے مزید کہا کہ دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں سے بہت نقصان پہنچا، انصاف کے حصول کے لئے عدالتی راستہ اختیار کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق مال روڈ پر اس طرح کے اجتماع کے موقع پر سکیورٹی خدشات ہیں اس لئے ناصر باغ میں اجتماع کر لیا جائے ۔