منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زینب کیس،پنجاب حکومت اور پولیس سنجیدہ نہیں، لاہور ہائیکورٹ

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصورعلی شاہ نے آئی جی پنجاب کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زینب قتل کیس میں پنجاب حکومت اور پولیس سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ، آئی جی پنجاب آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ

کے چیف جسٹس منصورعلی شاہ نے  زینب قتل کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تو اس دوران طلب کیے جانے کے باوجود آئی جی پنجاب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر چیف جسٹس نے سخت نوٹس لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ طلب کیے جانے کے باوجود آئی جی پنجاب کے پیش نہ ہونے سے لگتا ہے کہ پنجاب حکومت اور پولیس اس کیس میں سجیدہ نہیں ہے۔دوران سماعت پنجاب پولیس کے ایڈیشنل آئی جی اور زینب قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کے سابق سربراہ ابوبکر خدا بخش عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ زینب کیس میں 67 لوگوں کے ڈی این اے ہوئے۔ڈی جی فارنزک پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان تمام معلومات سے لگتا ہے کہ اس کیس میں سیریل کلر ملوث ہیں کیونکہ اس سے قبل ایک بچی کائنات بھی اس درندگی کا نشانہ بنی جو اس وقت چلڈرن اسپتال میں زیر علاج ہے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ بچی کائنات کی طبی امداد کے حوالے سے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب آئندہ سماعت پر پیش ہوں اور زینب کے واقعے سے متعلق تفصیلات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تمام معلومات بھی آئندہ سماعت پر پیش کی جائیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ بچوں کے جرائم سے متعلق خصوصی عدالت قائم کردی ہے

جو اس طرح کے جرائم کی سماعت کرے گی۔چیف جسٹس نے صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں کو بھی حکم دیا کہ بچوں سے متعلق جرائم کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے اور ان پر خصوصی توجہ دی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…