جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اقتدار میں آکر بڑے بڑے ڈاکوئوں کا حساب کریں گے، عمران خان

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر بڑے بڑے ڈاکوئوں کا حساب کریں گے‘ لوٹا ہوا پیسہ ملک میں واپس لا کر تعلیم پر لگائیں گے‘ بڑا انسان وہ ہوجاتا ہے جو بڑے خواب دیکھتا ہے‘ میرا وژن ہے کہ پاکستان کو کھیلوں کا سپرپاور بنے‘ اونچ نیچ انسان کی زندگی کا حصہ ہے‘ پاکستان تحریک اسی سال حکومت میں آئے گی‘ مجھے کرکٹ ٹیم سے نکالا گیا تو میں نے یہ نہیں کہا

کہ مجھے کیوں نکالا گیا۔ پیر کو عمران خان نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کے شعبے میں توجہ نہیں دی گئی اعلیٰ تعلیم کا شعبہ نظر انداز کیا گیا۔ تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی تعلیم پر توجہ نہ دینے سے پاکستان برصغیر میں پیچھے رہ گیا ہے۔ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کرکے ملک کا پیسہ باہر بھجوایا ہم ڈاکوئوں اور لٹیروں سے عوام کا پیسہ واپس پاکستان لائیں گے

اور عوام پر خرچ کریں گے۔ کوئی ملک تعلیم پر توجہ دیئے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ اقتدار میں آکر بڑے بڑوں کا احتساب کریں گے موجودہ بجٹ تعلیم کے لئے کافی نہیں ہے جامعہ کے وی سی کے مطالبات ماننا ہمارا فرض ہے۔ کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کے پی کے میں سو سے زائد گرائونڈ بنا چکے ہیں۔ میرا وژن ہے کہ پاکستان کھیلوں کا سپر پاور بنے انسان کا مستقبل اس کے ہاتھ میں ہے وہ چاہے تو اوپر جاسکتا ہے۔

بڑا انسان وہ ہے جو بڑے خواب دیکھتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے انسان میں صلاحتیں رکھی ہیں کہ وہ ہر خواب پورا کرسکتا ہے۔ اونچ نیچ انسان کی زندگی کا حصہ ہے مجھے کرکٹ ٹیم سے نکالا گیا تو میں نے یہ نہیں کہا کہ مجھے کیوں نکالا۔ کاممیاب انسان یہ نہیں سوچتا کہ میں ہار گیا تو کیا ہوگا جو شخص خوف سے ڈر جائے وہ بڑا انسان نہیں بن سکتا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…