پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں عمران خان اور جاوید ہاشمی کا ٹاکرا، کپتان کا فوری ایسا اقدام کہ وہاں موجود ہر شخص ہکا بکا رہ گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ محمودقریشی کے صاحبزادے کے دعوت ولیمہ میں عمران خان اور جاوید ہاشمی کا آمنا سامنا ، چیئرمین تحریک انصاف تقریب ادھوری چھوڑ کر پنڈال سے روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں اس وقت شدید تنائو دیکھا گیا جب 2013کے دھرنے کے بعد اچانک عمران خان اور جاوید ہاشمی آمنے سامنے آگئے ۔ دونوں کے آمنے سامنے آنے پر کپتان کا ردعمل شدید تھا اور وہ تقریب ادھوری چھوڑ کر پنڈال سے روانہ ہو گئے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خا ن نے دعوت ولیمہ میں کھانا بھی نہیں کھایا، کپتان نے ملتان میں واقع جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر جا کر تناول کیا۔ شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کیلئے ملتان میں زکریا یونیورسٹی کے گرائونڈ میں انتظامات کئے گئے تھے جس میں سیاسی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ان خان اور جہانگیر ترین علیم خان کے ہمراہ خصوصی طیارے سے اسلام آباد سے ملتان اڑھائی بجے پہنچے ائیر پورٹ پر ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور انہیں بھاری سیکیورٹی میں پنڈال میں لایا گیا جیسے ہی عمران خان پنڈال میںپہنچے تو شرکاء نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کے نعرے لگائے اس موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…