اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

برنس روڈ سے لاپتہ ہونیوالا بچہ پراسرارطورپر فجر کے وقت گھر واپس پہنچ گیا،ملزم مجھے ایک قبرستان لے گیا جہاں کھانا کھلایا اور ۔۔۔! معصوم بچے کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) برنس روڈ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا عثمان گھر پہنچ گیا۔ برنس روڈ گلی نمبر2 کا رہائشی عثمان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا جسے فجر کی نماز سے قبل ایک شخص گھرکے قریب چھوڑگیا،10 سالہ عثمان کے تایا انصار نے گمشدہ بچے کے گھر پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بچے پرکسی قسم کا تشدد نہیں ہوا تاہم بچے خوفزدہ اورفوری کچھ بتانے سے قاصر ہے، بچے کو چھوڑکر جانے والا  مبینہ شخص کون تھا،

اس حوالے سے کوئی تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔آرام باغ تھانے کی پولیس نے بچے کے گمشدہ ہونے پر والد انوار احمدکی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس میں اغواکی دفعات کو شامل کیا تھا۔برنس روڈ سے پراسرار طور پر اغوا ہونے والے بچے نے گھر پہنچ کر ملزم کا حلیہ اور اغوا سے متعلق تفصیل بتا دی، تفصیلات کے مطابق برنس روڈ گلی نمبر دو زہرہ مینشن کا رہائشی 10سالہ عثمان ولد انوار احمد مدرسے سے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں اغوا ہو گیا، واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کو بند کرا دیا تھا، فجر کے وقت نامعلوم شخص اسے گھر کے باہر چھوڑ گیا۔بچے نے بتایاکہ ایک شخص اسے چیز دلانے کے بہانے برنس روڈ سبزی گلی کی طرف سے ہوتے ہوئے مختلف گلیوں سے گھومتا ہوا نامعلوم مقام پر لے گیا اس کے بعد اسے کچھ یاد نہیں، بچے نے اغوا کرنے والے شخص کا حلیہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے شلوار قمیض پہنی ہوئی اور اس کے چہرے پر ہلکی ہلکی داڑھی تھی، اس نے مجھے تشدد کانشانہ نہیں بنایا، بچے کے والد نے بتایا کہ میر ابیٹا خوف زدہ اور گھبرایا ہوا ہے، بچہ صحیح سلامت گھر پہنچے پر ہم میڈیا کے شکر گزار ہیں ،بچے کی والدہ دو دن قبل ہی عمرے پر گئی ہے، بچے کی دادی نے کہا کہ اغوا کرنے والے ملزم کوگرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ڈی ایس پی پریڈی مختیار خاصخیلی نے میڈیا کو بتایا کہ بچے کے والدین میڈیکل ٹیسٹ کرانے سے منع کر رہے ہیں تاہم انھیں قانونی تقاضے پورے کرنے پڑیں گے، انھوں نے مزید بتایاکہ گھر پہنچے والے بچے نے بتایاکہ ملزم اسے ایک قبرستان لے گیا جہاں اسے کھانا کھلایا اور فاتحہ پڑھی اس کے بعد مجھے کچھ یاد نہیں، ڈی ایس پی نے کہا کہ بچے اوراس کے والدین کا تفصیلی بیانات تھانے جا کر لیں گے جس کے بعد اصل صورتحال واضح ہو سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…