منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

خسارے کا شکار پی آئی اے کا فضائی بیڑا مزید مشکلات کا شکا ر،طیاروں کی قلت مشرقِ وسطی کے تین اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 14  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) خسارے کا شکار پی آئی اے کا فضائی بیڑا مزید مشکلات کا شکا ر ہے ۔نیویارک کے بعدمشرق وسطی کے کئی شہروں پرفلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویت نام سے لیز پرحاصل کئے گئے ایئربس320چار طیارے رواں

ماہ کے آخر میں واپس کردیئے جائیں گے۔پی آئی اے نے یہ طیارے مہنگے داموں کرائے پر حاصل کئے تھے۔طیارے واپس کرنے کے سبب کویت،نجف اور سلالہ اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نہ صرف مذکورہ بالا اسٹیشن بند کیے جائیں گے بلکہ ابوظہبی،دبئی اوردمام سمیت دیگر کئی سیکٹروں پر ہفتہ وار پروازیں بھی کم کردی جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق بعض روٹ پر لوڈ نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں میں کمی کی جارہی ہے۔پی آئی اے دو طیارے لیز پر حاصل کرے گی جو ایک سے دو ماہ میں پی آئی اے کو مل جائیں گے۔پی آئی اے نے نیویارک آپریشن قبل از وقت ختم کردیا یا درہے کہ گزشتہ سال پی آئی اے نے نیویار ک کا انتہائی منفعت بخش اسٹیشن بھی بند کردیا تھا اور اس کی بندش پر کئی حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے مارکیٹنگ کی ناقص حکمت عملی کے باعث پی آئی اے کو نقصان کا سامنا ہے اس سے قبل نیویارک جیسا اہم اسٹیشن بھی بند کیا جاچکا ہے۔ خسارے کا شکار پی آئی اے کا فضائی بیڑا مزید مشکلات کا شکا ر ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…