لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے اندر آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کے باضابطہ اعلان کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمیں گزشتہ عام انتخابات میں سامنے آنے والی کوتاہیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت
ہے ۔موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کی بجائے انتخابات کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔ذرائع کے مطابق رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر قیادت فوری طور پر ناموں کا اعلان کرے گی تو ایک حلقے میں سامنے آنے والے زیادہ امیداروں کو منانے اور انہیں پارٹی کی کامیابی کیلئے قائل کیا جا سکے گا جبکہ انتخابات کے قریب اس مشق کو کرنے سے سیاسی طو رپر نقصان کا خدشہ ہے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پارٹی کی طرف سے باضابطہ اعلان نہ ہونے کی وجہ سے مختلف رہنما ایک ہی حلقے میں بطور امیدوار سامنے آ چکے ہیں جس سے پارٹی میں تقسیم گہری ہو رہی ہے اور انتخابات کے قریب ناموں کے اعلان سے اختلافات اور ناراضی شدت اختیار کرجائے گی ۔ رہنماؤں کاکہنا ہے کہ قیادت کو ملک بھر خصوصاً پنجاب او رلاہور کے حلقوں سے متوقع امیدواروں کے انٹر ویو کر کے باضابطہ طور پر ناموں کا اعلان کردینا چاہیے۔ تحریک انصاف کے اندر آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کے باضابطہ اعلان کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمیں گزشتہ عام انتخابات میں سامنے آنے والی کوتاہیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ۔