اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیاہے کہ پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلئے 100 ملین ڈالرز کی آفرہوئی۔غیرملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ انہیں پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلئے 100 ملین ڈالرز کی آفر کی گئی تھی اور جانتے ہیں کہ یہ آفر کس نے کی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بھی گڈ بائی کہا جا
رہا ہے اور وہ اب کبھی سیاست میں حصہ نہیں لے سکیں گے،جیل انکی راہ تک رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف نے مارشل لاء کے امکان کی تردید کی ہے، یہ الزامات شریف پارٹی ہی لگاتی ہے کیونکہ نوازشریف خود مارشل کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے کبھی اسٹیبلشمنٹ سے مدد نہیں لی۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کا قانون بہت اہم ہے، اصل مسئلہ اسکا غلط استعمال ہے۔