ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شمالی کوریا کے ایٹمی میزائلوں کا خوف، امریکہ میں بیلسٹک میزائل حملے کی وارننگ جاری ہوتے ہی شہریوں کا کیا حال ہو گیا، پوراشہر ہی خالی ہو گیا

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست ہوائی میں موبائل فونز پر بیلسٹک میزائل حملے کی وارننگ ملتے ہی ہر جانب ہلچل مچ گئی، وارننگ میں کہا گیا تھا کہ بیلسٹک میزائل کا حملہ ہونے والا ہے، جلد سے جلد پناہ گاہیں تلاش کی جائیں یہ کوئی مذاق نہیں ہے،مگر بعد میں اسے انسانی غلطی قرار دے دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے کہاکہ پیغام غلطی سے چلا گیا تھا، وارننگ مشق کی تھی۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ

ٹرمپ کو بھی بریفنگ دی گئی جبکہ ہوائی کے گورنر نے غلط خبر پر عوام سے معذرت کرلی۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق شہریوں کے چہروں پر خوف، دلوں میں دہشت اور بھاگنے کے مناظر فلموں میں تو بہت دیکھے ہوں گے مگر امریکی ریاست ہوائی میں یہ حقیقت بن گیا تھا۔ہوائی کے ایمرجنسی مینجمنٹ آفس کی جانب سے ٹویٹ جاری کیا گیا کہ ہوائی کو کوئی خطرہ نہیں،گورنر ہوائی کا کہنا ہے انسانی غلطی کے باعث غلط وارننگ جاری ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…