جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مجھے پاگل کہنے والے خود پاگل ہیں، ایسی خبریں میڈیا میں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں، امریکی صدر نے ذہنی توازن خراب ہونے کی خبر دینے والے صحافی کو کھری کھری سنا دیں

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی انتظامیہ کے بارے میں سنسنی خیر انکشافات کرنے والی کتاب فائر اینڈ فیوری کے مصنف پر اپنا بھرپور غصّہ اْتارا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اتوار کی شب کیے جانے والی ٹوئیٹ میں کتاب کے مصنف

امریکی صحافی اور کالم نگار مائیکل وولف کو ذہنی طور پر ایسا دیوانہ قرار دیا جس نے دانستہ طور پر ایسی معلومات پھیلائیں جن کے درست نہ ہونے کا خود اْسے بھی علم تھا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہمیڈیا کی جانب سے کئی جھوٹی خبریں نشر کی جاتی ہیں جن کے صحیح ہونے کے بارے میں جاننے کی کوشش بھی نہیں کی جاتی۔ یہاں تک کہ ان خبروں کے جھوٹے ہونے کی تصدیق کے بعد بھی ان کے حوالے سے تصحیح نہیں کی جاتی۔ اب یہ لوگ ایک جعلی کتاب کی مشہوری کر رہے ہیں جو ایک ایسے آدمی نے تحریر کی ہے جس کا دماغی توازن درست نہیں۔ وہ جان بوجھ کر جھوٹی معلومات تحریر کرتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ دیوانگی کا شکار ہو چکے ہیں کیوں کہ ہم نے انتخابات میں میدان مار لیا۔کتاب میں ٹرمپ کے معاونین کے بیانات اور مواقف شامل کرنے کا دعوی کیا گیا ہے جنہوں نے صدارت کے منصب کے لیے ٹرمپ کی اہلیت کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔ ان معاونین میں ٹرمپ کے سابق حلیف اور سینئر مشیر اسٹیف بینن بھی شامل ہیں۔ کتاب میں ٹرمپ کو بزدل اور وہائٹ ہاؤس کے امور سے نابلد قرار دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…