جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

معصوم نظر آنے والے ایسے نکلیں گے ،کراچی پولیس دھڑا دھڑ چینی باشندوں کو گرفتار کرنے لگی ، وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے ایک اور چینی باشندہ گرفتار، اے ٹی ایم اسکمنگ ڈیوائس سمیت لاکھوں روپے نقدی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ٹیپو سلطان روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور اسکمنگ ڈیوائس برآمد کرلی۔ علی الصبح پولیس مددگار 15 پر مشکوک افراد کی موجودگی  پر پولیس نے کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر کارروائی کی جس کے دوران ایک چینی باشندے کو گرفتار کرلیا جب

کہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اے ٹی ایم مشین میں نصب کی جانے والی اسکمنگ ڈیوائس اور ساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل بھی پولیس نے 2 چینی باشندوں کو نجی بینک کے اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگاتے گرفتار کیا تھا جو ان دنوں پولیس ریمانڈ پر ہیں۔چند ماہ قبل اے ٹی ایم اسکمنگ کے ذریعے فراڈ کی وارداتوں کا انکشاف ہوا تھا جس میں کئی شہریوں کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے رقوم نکلوائی گئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…